• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 16868

    عنوان:

    میں نے ایک پلاٹ خریدا تھا۔ اس کو خریدے ہوئے لگ بھگ دو سال ہورہے ہیں۔ یہ پلاٹ میں نے گھر بنانے کے لیے لیا تھا لیکن کاروبار میں نقصان کی وجہ سے قرض ہوگیا جس کی ادائیگی کے لیے اس کو بیچ کر قرض ادا کررہا ہوں جس سے پورا قرض ادا نہیں ہوپائے گا۔ کیا اس زمین کے بکنے پر اس پر زکوة واجب ہوتی ہے جب کہ میں ابھی تک قرض دار ہوں؟ مہربانی کرکے مجھے تفصیل سے بتائیے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16868

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2008=1597-11/1430

    پلاٹ کی ملنے والی قیمت سے زائد رقم کے آپ مقروض ہیں تو اس پر زکاة واجب نہ ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند