• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 69569

    عنوان: ہر آرڈر پر صدقہ نہیں دے پا رہا ہوں، کیا کروں؟

    سوال: میں نے تین سال پہلے آن لائن بزنس شروع کیا اور سوچا تھا کہ روزانہ ہر آرڈر پر دس روپئے صدقہ کروں گا، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ بہت زیادہ کمپیٹیشن ہے اور روبروز قیمت بڑھنے کی وجہ سے ہر آرڈر کے حساب سے صدقہ دینا مشکل ہوگیاہے، کیوں کہ سامان کی قیمت وہی رہتی ہے ، اس لیے میرا منافع بہت کم ہوتاہے اور میں آرڈر پر صدقہ نہیں دے پاتاہوں ، تاہم میں صدقہ کے نام پر کچھ رقم ضرور دیتاہوں۔ میں یہ پوچھنا چاہتاہو ں کہ میں نے جو فیصلہ کیا تھا وہ میں پورا نہیں کرپا رہاہوں، تو میرا کفارہ کیا ہوگا؟کیوں کہ میں ہر آرڈر پر صدقہ نہیں دے پارہاہوں۔کیا مجھے کوئی کفارہ دینا پڑے گا ؟یا میں در اصل کیا کرسکتاہوں؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 69569

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1451-1477/H=01/1438

    اس طرح سوچ لینے کی وجہ سے دس روپئے ہر آرڈر پر صدقہ دے دینا اگر چہ بہتر ہے تاہم واجب نہیں اگر اب کسی مجبوری میں دس روپئے نہیں دے پارہے ہیں تو جتنے بھی دے سکیں دے دیا کریں۔ دس روپئے نہ دینے پر کسی قسم کا کوئی مالی کفارہ واجب نہیں ہوگا آپ ہر نماز کے بعد او ررات کو سوتے وقت سات مرتبہ سورہٴ قریش اور اول و آخر سات سات مرتبہ درود شریف پڑھ کر روزی میں کاروبار میں خیرو برکت کی دعاء کرتے رہا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند