• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 609157

    عنوان:

    بھائی کو زکاة دینا

    سوال:

    سوال : اگر بھائی بے روزگار ہو شادی شدہ ہو اور اتنے پیسے ،مال بھی نہ ہو ۔ صاحب نصاب بھی نہ ہو اور ضرورت مند بھی ہو۔ ایک گھر میں رہ رہا ہو۔ تو کیا اسے زکاة دی جاسکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 609157

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 842-580/H=06/1443

     اگر بھائی مستحق و مصرف زکاة ہے خاندانِ سادات سے بھی نہیں نہ ہی صاحب نصاب ہے اس کا بھائی اگر اپنی زکاة اس کو دیدے تودرست ہے زکاة ادا ہوجائے گی خواہ وہ غریب بھائی اسی گھر میں رہ رہا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند