• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 46863

    عنوان: کیا زکاة کی رقم سے اناج /غلہ اور کپڑے خرید کے ایسے مدارس کو دیا جاسکتاہے جہاں پر زکاة کے مستحق بچے پڑھتے ہوں؟

    سوال: (۱) کیا زکاة کی رقم سے اناج /غلہ اور کپڑے خرید کے ایسے مدارس کو دیا جاسکتاہے جہاں پر زکاة کے مستحق بچے پڑھتے ہوں؟ (۲) ایک جگہ بیان میں سنا ہے کہ زکاة کے مستحق کو رقم کا مالک بنانا ضروری ہے؟براہ کرم، اس کو واضح فرمائیں۔

    جواب نمبر: 46863

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1147-746/L=10/1434 (۱) زکاة کی رقم سے اناج کپڑے خریدکر ایسے مدارس میں دے سکتے ہیں جس میں مستحق زکاة بچے پڑھتے ہوں، آگے ان مدارس والوں کو یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ غلہ یا کپڑا بچوں کو مالک بناکر دیدیں، اناج اگر پکاکر دیدیں تو اس کی بھی گنجائش ہے اور مدارس میں رواج بھی اسی کا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند