• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 66392

    عنوان: میری بیوی کے پاس چار تولہ سوناہے اور کچھ نقد بھی جو ضروری جیسے کہ ایک سو پاکستانی روپئے، تو کیا میری بیوی پر زکاة واجب ہوگی یا نہیں؟

    سوال: میری بیوی کے پاس چار تولہ سوناہے اور کچھ نقد بھی جو ضروری جیسے کہ ایک سو پاکستانی روپئے، تو کیا میری بیوی پر زکاة واجب ہوگی یا نہیں؟میں نے سنا ہے کہ اس سونا کو نقد روپئے میں تبدیل کیاجائے گا، ایک تولہ سونے کی قیمت 50000ہے، توچار تولہ سونے کی قیت 200,000 روپئے ہوگی اور ساتھ ایک سو روپیہ بھی، تو اس طرح پوری رقم 200100 روپئے ہوگی، اب اس رقم کا موازنہ ساڑھے باؤن تولہ چاندی سے کیا جائے گا۔ فرض کریں کہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 1500 روپئے ہے ، تو ساڑے باؤن تولہ چاندی کی قیمت 78750 روپئے ہے تو 200100 روپئے پر زکاة واجب ہوگی۔ کیا درست بات ہے؟اور میں نے سنا تھا کہ اگر کسی کے پاس سات تولہ سونا ہو اور کوئی نقد نہ ہو تو اس پر زکاة واجب نہیں ہے۔

    جواب نمبر: 66392

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1056-1107/L=10/1437 (۱،۲) آپ نے دونوں مسئلے صحیح سن رکھے ہیں اگر سونے کے ساتھ کچھ بھی رقم ہوتو دونوں کی مالیت کا اعتبار کریں گے اگر دونوں کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی (۶۱۲/ گرام ۳۶۰/ ملی گرام) کی قیمت کو پہنچ جاتی ہے تو اس پر بعد حولان حول تمام رقم پر زکوة واجب ہوگی اسی طرح اگر کسی کے پاس صرف سات تولہ سونا ہو چاندی یا نقدی سامانِ تجارت میں سے کوئی چیز موجود نہ ہوتو اس پر زکوة واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند