• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 41450

    عنوان: پرووینڈینٹ فنڈ-اکاوَنٹ میں جمع شدہ رقم پر زکاة واجب ہے؟

    سوال: زید نے نیایک پی پی ایف پبلک پرووینڈینٹ فنڈ-اکاوَنٹ کھولا ہے، اسکا مقصد انکم ٹیکس میں فائدہ اٹھانا ہے ، کیا اس میں جمع شدہ رقم پر زکاة واجب ہے؟

    جواب نمبر: 41450

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1801-1397/B=11/1433 زید کے ریٹائر ہونے کے بعد جب وہ رقم زید کے قبضہ میں آجائے گی اس کے بعد اس رقم میں زکاة واجب ہوگی، اب اس وقت یعنی رقم ملنے کے پہلے اس میں زکاة واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند