• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 2863

    عنوان:

    ساڑھے سات تولہ سونا ہو تو زکاة واجب ہوگی یا نہیں؟ موجودہ زمانے میں ساڑھے سات تولہ سونا کتنے گرام ہوتے ہیں؟

    سوال:

    ساڑھے سات تولہ سونا ہو تو زکاة واجب ہوگی یا نہیں؟ موجودہ زمانے میں ساڑھے سات تولہ سونا کتنے گرام ہوتے ہیں؟

    جواب نمبر: 2863

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 93/ ج= 90/ ج

    سونے کا نصاب ساڑھے سات تولہ ہے جس کے موجودہ وزن کے اعتبار سے 87 گرام اور 480 ملی گرام بنتے ہیں، اگر کسی کے پاس مذکورہ وزن کے بقدر سونا ہے تو سال گزرنے کے بعد اس کے اوپر چالیسویں یعنی ڈھائی فیصد کے اعتبار سے زکاة کی ادائیگی واجب ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند