• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 24789

    عنوان: کیا میری بیوی جس سے قرآن پڑھنا سیکھ رہی ہے ، اس کو زکاة دے سکتی ہے؟ ابھی نورانی قاعدہ کا سبق چل رہا ہے، استانی صاحبہ ایک مدرسہ میں قرآن پاک پڑھاتی ہیں جہاں پر اس کو پاکستانی روپئے 1600 / ملتے ہیں اور ہم پاکستانی روپئے 600/ماہانہ دیتے ہیں، و ہ شادی شدہ ہے ، لیکن شوہر کے ظلم اور بے دینی کی وجہ سے اپنے بھائیوں کے ساتھ رہتی ہیں ، ان کا ایک بیٹا ہے ، بھائیوں کی تنخواہ بھی بہت کم ہے، پاکستانی روپئے 4000/ ماہانہ۔ غرض کہ بہت غریب لوگ ہیں۔ 

    سوال: کیا میری بیوی جس سے قرآن پڑھنا سیکھ رہی ہے ، اس کو زکاة دے سکتی ہے؟ ابھی نورانی قاعدہ کا سبق چل رہا ہے، استانی صاحبہ ایک مدرسہ میں قرآن پاک پڑھاتی ہیں جہاں پر اس کو پاکستانی روپئے 1600 / ملتے ہیں اور ہم پاکستانی روپئے 600/ماہانہ دیتے ہیں، و ہ شادی شدہ ہے ، لیکن شوہر کے ظلم اور بے دینی کی وجہ سے اپنے بھائیوں کے ساتھ رہتی ہیں ، ان کا ایک بیٹا ہے ، بھائیوں کی تنخواہ بھی بہت کم ہے، پاکستانی روپئے 4000/ ماہانہ۔ غرض کہ بہت غریب لوگ ہیں۔ 

    جواب نمبر: 24789

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1309=1309-9/1431

    اگر استانی صاحبہ غریب اور مستحق زکاة ہیں تو آپ کی بیوی ان کو زکاة دے سکتی ہے، لیکن یہ خیال رہے کہ تعلیم کی اجرت کے طور پر دینا صحیح نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند