عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 2604
میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے پاس بینک میں 4۰۰۰۰۰/ لاکھ روپئے ہیں اور میرے پاس اپنا ذاتی گھر نہیں ہے کرایہ کے گھر میں رہتاہوں، میں شادی شدہ بھی ہوں ، میرے پاس ۱۰/ تولہ سونا بھی ہیں، کیا مجھ پر زکاة دیناواجب ہے؟ واجب ہونے پر اس کا کیاطریقہ ہوگا؟ براہ کرم، جواب دیں۔
جواب نمبر: 260416-Oct-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 749/ ل= 732/ ل
آپ کے درج کردہ احوال سے پتہ چلتا ہے کہ آپ صاحب نصاب ہیں اس لیے آپ پر زکوٰة دینا فرض ہے، اس کی ادائیگی کا طریقہ یہ ہے کہ آپ ہرسال روپئے اور سونے کی قیمت لگاکر اس کا ڈھائی فی صد (%2.5) فقراء و مساکین اور دیگر مصارف زکوٰة کو دے کر اس کا مالک بنادیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں
نے 26ستمبر2000سے نوکری کرنا شروع کیا ہے میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اگلے
25ستمبر2001کو زکوة نکالنا پڑے گی (جب کہ میں صاحب نصاب ہوں) ۔اگر میں صاحب نصاب
نہیں ہوا اور 15دسمبر 2001کو صاحب نصاب ہواتو مجھ کس تاریخ کو دھیان میں رکھ کر
زکوة دینی ہے، 25ستمبر یا پھر 15دسمبر، مجھے زکوة کے لیے کس تاریخ کے حساب سے زکوة
دینی پڑے گی؟ (۲)میرے
ایک دوست کے والد صاحب سیونگ اکاؤنٹ میں پیسے رکھتے ہیں وہ زکوة بھی ادا کرتے ہیں،
انکم ٹیکس بھی دیتے ہیں انھوں نے انکم ٹیکس سے بچنے کے لیے جیون بیمہ اور ایل آئی
سی لے رکھی ہے اور شیئر بھی لے رکھے ہیں۔ ساری رقم بینک میں جاتی ہے۔ اسے یہ جاننا
ہے کہ جب اس کے والد کے بعد بینک میں رکھی گئی رقم جس میں کہ سود بھی شامل ہے اس
کو کس طرح استعمال میں لائیں؟ تفصیل سے بتانے کی مہربانی کریں۔ اللہ آپ کو جزائے
خیر دے۔
دوسرے كی طرف سے صدقہ دینا؟
3569 مناظریتیم بیمار لڑکی کو زکات کی رقم دینا جبکہ وہ مالک نصاب ہو
3086 مناظرہم
نے انعام ویلفیر ایجوکیشن ٹرسٹ قائم کیا ہے۔ جس میں ہم نے جگہ جگہ مکاتب دینیہ
قائم کیا ،جس میں یتیم نادان طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں اور جس میں مال دار طلبہ
بھی فیس دے کر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ ہمارا ٹرسٹ یتیم، بیوہ
اور مکاتب میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کا ہر ممکن تعاون کرتا ہے۔ کیا ہمارا
ٹرسٹ صدقہ، زکوة، فطرہ، ان پر خرچ کرسکتا ہے؟ اس کا جواب فوراً دے کر شکریہ کا
موقع دیں۔
ہم
نے ایک دوست کو قرض دیا۔ دو سال تک امید تھی کہ واپس آجائے گا تو ہم اس کی زکوة
بھرتے رہے اب امید نہیں ہے تو کیا کرنا ؟
اگر اپنی بیٹی کے جہیز کے
لیے کچھ سامان اور ایک لاکھ روپیہ رکھا ہو تو کیا اس پر زکوة واجب ہے؟