• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 602352

    عنوان:

    کسی کے نام کا صدقہ دینا

    سوال:

    میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کسی دوست احباب یا رشتہ دار کے نام کا صدقہ دینے کا کیا طریقہ ہے ؟ اور یہ جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 602352

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:443-361/sd=7/1442

     دوست احباب اور رشتہ داروں کی طرف سے نفلی صدقہ دینا جائز ہے اور صدقہ دینے کا کوئی مخصوص طریقہ نہیں ہے بس صدقہ کرتے وقت ان کی طرف سے صدقہ نکالنے کی نیت کرلے ؛ بلکہ نفلی صدقہ نکالتے وقت بہتر یہ ہے کہ تمام موٴمنین و موٴمنات کو ثواب پہنچانے کی نیت کرلی جائے ۔

    الأفضل لمن یتصدق نفلا أن ینوی لجمیع الموٴمنین والموٴمنات لأنہا تصل الیہم ولا ینقص من أجرہ شیء۔ (رد المحتار: ۳۰۹/۳، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند