• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 7714

    عنوان:

    میرے پاس ایک فکس ڈپوزٹ سرٹیکفٹ ہے جو کہ دس سال کے لیے ہے․․․․․ اب سات سال گزر چکے ہیں․․․․․․ اس لیے تقریباً ڈھائی مرتبہ اصل رقم دستیاب ہے اس سرٹیفکٹ پر اگر میں اس کو اس وقت کیش کروں گا․․․․․․․ تو اصل قیمت پر․․․․․مثلاً میں نے ایک ملین جمع کیا․․․․لیکن اگر میں اس کو ابھی نکلواؤں گا (دس سال کی میعاد سے پہلے) تو یہ مجھے ڈھائی ملین دے گا۔ تو کیا اس ایک ملین پر زکوة ادا کی جائے گی یا ڈھائی ملین پر؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7714

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2032/ب= 307/تب

    آپ نے اگر ایک ملین جمع کیا ہے تو ایک ہی ملین پر زکات واجب ہوگی۔ زائد رقم تو سود ہے جو مالِ حرام ہے اس پر زکاة واجب نہ ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند