• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 40072

    عنوان: صدقہ کرنے کا طریقہ بتا دیں

    سوال: صدقہ کرنے کا طریقہ بتا دیں ؟ صدقہ دیتے وقت کیا نیت ہونی چاہیے؟صدقہ کہاں کہاں دیا جاسکتا ہے ؟ میں اپنے والدین ،بہن بھائی کی طرف سے صدقہ دیسکتا ہوں انکو بتائے بغیر ؟ کیا صدقہ میں اپنے مرحوم والد کی طرف سے دیسکتا ہوں ایصال ثواب کی نیت سے، میرے والد کو صدقے کا ثواب پہچانے کی غرض سے؟

    جواب نمبر: 40072

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1171-1171/M=8/1433 صدقہ کرنے کا کوئی مخصوص طریقہ نہیں ہے، صدقہ کرتے وقت ثواب یا ادائیگی صدقہ کی نیت ہونی چاہیے، واجبی صدقہ جیسے زکاة اور صدقہٴ فطر غریب اور مستحق زکاة کو دینا ضروری ہے، اور نفلی صدقہ میں یہ شرط نہیں ہے۔ والدین بہن بھائی کی طرف سے صدقہ کرسکتے ہیں او رمرحوم والد کی طرف سے بھی ایصال ثواب کی نیت سے صدقہ کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند