عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 163433
جواب نمبر: 163433
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1162-1017/N=11/1439
صورت مسئولہ میں زکوة تو ادا ہوجائے گی؛ البتہ اگر کوئی شخص ریاکاری کی نیت سے لوگوں کے سامنے اپنی زکوة کا اظہار کرتا ہے اور یہ کہتا ہے کہ میں نے اتنی زکوة نکالی یا میں نے فلاں کو زکوة دی وغیرہ تو آخرت میں اسے زکوة کا ثواب نہیں ملے گا، حدیث میں ریاکاری پر سخت وعیدیں آئی ہیں، آدمی کو ہر نیک کام خلوص کے ساتھ صرف اللہ تعالی کی رضا کے لیے کرنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند