• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 604366

    عنوان:

    باپ مالدار ہو اور بیٹا مقروض تو بیٹا زكاۃ لے سكتا ہے یا نہیں؟

    سوال:

    میں مزدور کار ہوں تنخواہ لیتا ہوں بال بچھے گھر کرایہ پر ہے میں پاکستان میں ہو اور والد والدہ افغانستان میں ہے والد نے میرے دادا کا زمین فروخت کیا اور اس پیسے سے 2عدد فلیٹ لے کر کرایہ پر رکھا ہے جو کہ دونوں کو جمع کرے تو 9000 کرایہ ہوتا ہے میں خود نہ والد کو پیسے بھیج سکتا ہوں نا والد مجھے پیسے دیتا ہے. میں قرض دار بھی ہوں. کیا میں زکوات لے سکتا ہوں ..

    جواب نمبر: 604366

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 752-609/D=09/1442

     فلیٹ سے ملنے والا کرایہ تو آپ کے والد کی ملکیت ہے۔ آپ کے پاس جمع نقد روپئے سونا چاندی وغیرہ ملا کر 612 گرام 360 ملی گرام چاندی کی قیمت کے برابر نہیں ہے نہ ہی ضرورت سے زاید جائیداد وغیرہ ہے اور آپ مقروض ہیں تو ایسی صورت میں آپ زکاة لے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند