• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 606100

    عنوان:

    قرض کی رقم پر ذکواة کس کے ذمے ہے‏، دینے والے پر یا لینے والے پر؟

    سوال:

    میں نے بیٹی کی شادی کے لئے سات سال پہلے اپنے بھتیجے سے دس لاکھ روپئے قرض حسنہ حاصل کیا۔ اور اب انشاء اللہ ادا کروں گا۔ اب چونکہ قرض دی گئی رقم پربھی ذکواة واجب ہوتی ہے، میں چاہتا ہوں کہ سات سال کی ذکواہ کا حساب کرکے وہ بھی ادا کروں ۔کیا ایسا کرنا درست ہوگا۔ براہ کرم جواب سے نوازیں۔

    جواب نمبر: 606100

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 30-28/B=02/1443

     قرض کی زکاة آپ کے ذمہ واجب نہیں، وہ آپ کے بھتیجے کے ذمہ واجب ہے، لہٰذا آپ کو حساب کرکے ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ تو دس لاکھ روپئے پورے اپنے بھتیجے کو دیدیں، وہ خود ہی سات سال کی زکاة نکالے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند