• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 54636

    عنوان: پھوپھی غریب اور مستحق زکاة ہیں تو زکاة کی رقم ان کو دے سکتے ہیں

    سوال: ہماری پھوپھی ہیں(والد صاحب کی چھوٹی بہن)، وہ ہمارے ساتھ رہتی ہیں کیوں کہ ہم بچے ہیں،ہمارے والد کا انتقال ہوگیا ہے، ہم سب ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں، وہ تنہا ہیں، ان کو کینسر ہوگیا ہے اور ان کو آپریشن کرنا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہم ان کے کینسر کے علاج کے لیے اپنی زکاة استعمال کرسکتے ہیں؟ اور کیا ہم ان کو زکاة دے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 54636

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1263-1263/M=11/1435-U اگر پھوپھی غریب اور مستحق زکاة ہیں تو زکاة کی رقم ان کو دے سکتے ہیں، زکاة دے کر اُن کو مالک بنادیں پھر وہ اپنے علاج کے لیے آپ کو دے دیں تو علاج میں استعمال کرسکتے ہیں، اگر ان کا نفقہ آپ کے ذمہ ہے تو زکاة نفقہ میں شمار نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند