• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 40006

    عنوان: زکات کے بارے میں سوال

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میرا یک گھر ہے جو تین منزل کا ہے جس کا کرایا ۱۵ ہزارآتا ہے جو ہرماہ کا خرچ ہے اس کے علاوہ اور بھی گھر کا خرچ زیادہ ہے تو اب اس گھر کی زکات دینا لازم ہے یا نہیں اور میں بھی اسی گھر میں رہتا ہوں۔ میں یہ گھر اپنے رہنے کے لیے بنا یا تھا اور اس کے کرایہ سے گھر کا خرچ مقصد تھا جو پورا ہو رہا ہے " اب اس گھر کی زکات دینا ہے یا نہیں "براہ کرم، جواب دیں۔ آپ کی بڑی مہربانی ہو گی۔

    جواب نمبر: 40006

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1074-683/H=8/1433 مذکور فی السوال گھر کی مالیت پر زکاة واجب نہیں، البتہ وجود شرائط کے ساتھ کرایہ پر واجب ہوگی۔ اگر کرایہ گھریلو اخراجات میں صرف ہوجاتا ہو اور مقدارِ نصاب یا زائد بچ کر اس پر سال نہ گذرتا ہو تو کرایہ پر بھی زکاة واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند