• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 57137

    عنوان: اگر ہم نے کسی کو قرض دیا ہے اور وہ رقم مقروض کے پاس زیادہ دنوں تک ہے جس پہ ایک یا دوسال کا وقت گذر چکا ہے تو کیا اس رقم پہ زکاة ادا کرنی ہوگی؟

    سوال: اگر ہم نے کسی کو قرض دیا ہے اور وہ رقم مقروض کے پاس زیادہ دنوں تک ہے جس پہ ایک یا دوسال کا وقت گذر چکا ہے تو کیا اس رقم پہ زکاة ادا کرنی ہوگی؟

    جواب نمبر: 57137

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 915-907/H=9/1436-U اگر قرض کی واپسی کی امید ہے تو اس کی زکاة بھی واجب ہے، بہتر یہ ہے کہ ہرسال زکاة نکالتے رہیں اگر نہیں نکالیں گے تو جب قرض واپس آئے گا اس وقت گذشتہ سالوں کی زکاة کی ادائیگی بھی واجب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند