• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 14510

    عنوان:

    میں نے سعودی عربیہ میں ایئرپورٹ کے عبادت خانہ میں دیکھا کہ ایک شخص نماز پڑھ رہا تھا ایک دوسرا شخص آکر اس کے ساتھ شریک ہوگیا جب کہ وہ درمیانی نماز میں تھا، جب کہ پہلا شخص امام بن گیا۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ کیا اگر کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ یہ فرض نماز ہے تو کیا ہم اس کے ساتھ شامل ہوسکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14510

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1061=864/ل

    اگر آپ جو نماز ادا کرنے جار ہے ہیں وہی نماز وہ شخص بھی ادا کررہا ہے تو آپ اس کے ساتھ شامل ہوسکتے ہیں اور اس کی اقتداء میں نماز ادا کرسکتے ہیں: والإمام ینوي ما ینوی المنفرد ولا یحتاج إلی نیة الإمامة حتی لو نوی أن لا یوٴم فلانًا فجاء فلان واقتدی بہ جاز (عالمگیري: ۱/۶۶، الفصل الرابع في النیة)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند