• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 41794

    عنوان: مکان بنانے كے لیے جمع کی جانے والی رقم پر زکوٰہ

    سوال: میں اپنے والد اور دو بھائیوں کے ساتھ رہتا ہوں ، پرانا مکان نا کافی ہونے کی وجہ سے ہم نے ایک نیا پلاٹ خریدا جس پر نیا مکان بنانے کے لیے ہم نے پرانا مکان فرخت کر دیا لیکن اب بھی سرمایہ نا کافی ہو نے کی وجہ سے ہم نے اس آمدنی سے اس نیت سے پلاٹ خریدا کہ اس سے جو منافع ہوگاوہ نئے مکان کی تعمیر میں کام آئے گا۔ سوال یہ ہے کہ پرانے مکان کی قیمت فروخت میں سے جو رقم بچی ہے ۔ وہ اور اسی آمدنی کی کچھ رقم سے جو نیا پلاٹ خریدا گیا ہے اس پر زکوٰة واجب ہو گی یا نہیں جبکہ ہم تینوں بھائی مکان نا ہونے کی وجہ سے کرایہ کے مکانوں میں رہتے ہیں۔

    جواب نمبر: 41794

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1507-955/L=11/1433 سوال میں درج تحریر سے پتہ چلتا ہے کہ آپ لوگوں نے وہ پلاٹ تجارت کی نیت سے خریدا ہے، اس لیے بچی ہوئی رقم اور اس پلاٹ پر بشرائط وجوبِ زکاة، زکاة واجب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند