• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 600018

    عنوان:

    اپنے پاس سے صدقہ كرنے كے بعد جو لفافہ صدقے كی نیت سے الگ ركھا تھا كیا اس میں سے وہ اتنی رقم لے سكتے ہیں؟

    سوال:

    میں پیسہ جس کو سمجھ میں آتا ہے اسے دے دیتا ہوں ، بعد میں نیت کر کے صدقے کے لفا فے میں سے لے لیتا ہوں،کیا یہ ٹھیک ہے ؟

    جواب نمبر: 600018

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:32-13/sn=1/1442

     جی ہاں! ایسا کرسکتے ہیں، شرعا اس میں کوئی حرج نہیں ہے، معلوم رہے کہ صدقہ کی نیت سے جو رقم الگ الگ رکھی جاتی ہے ، جب تک آدمی وہ رقم کسی غریب کے حوالے نہیں کرتا اس کا مالک وہ خود ہی رہتا ہے ، محض الگ رکھ دینے سے وہ اس کی ملکیت سے نہیں نکلتی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند