• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 13816

    عنوان:

    زکوة کے بارے میں سوال ہے۔ میرے پاس جتنا سونا اور چاندی ہے اسے تول کر جو قیمت ہوگی اس کے حساب سے زکوة نکالنا ہے یا جو زیور ہے اس کی جو بازار میں قیمت ہوگی وہ نکالنا ہے؟ ذرا تفصیل سے بتائیں۔

    سوال:

    زکوة کے بارے میں سوال ہے۔ میرے پاس جتنا سونا اور چاندی ہے اسے تول کر جو قیمت ہوگی اس کے حساب سے زکوة نکالنا ہے یا جو زیور ہے اس کی جو بازار میں قیمت ہوگی وہ نکالنا ہے؟ ذرا تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 13816

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 924=736/ل

    اگر آدمی کے پاس صرف سونا یا صرف چاندی ہے تو ایسی صورت میں اگر سونا 7.5تولہ یا چاندی 52.5 تولہ کے بقدر یا زائد ہے تو اس پر زکات واجب ہوگی اور اگر سونا چاندی نقدی تینوں ہیں یا دو ہیں تو اس وقت قیمت کا اعتبار ہوتا ہے اگر تینوں یا دونوں کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کے بقدر پہنچ جاتی ہے تو اس پر حولان حول کے بعد زکات واجب ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند