• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 62412

    عنوان: زکواة کے احکام کے سلسلے میں ایک رہنمائی درکار ہے

    سوال: زکواة کے احکام کے سلسلے میں ایک رہنمائی درکار ہے ۔ آج کل کے مروجہ رہائشی منصوبوں میں بکنگ کرائے گئے مکان کی کل قیمت ایک مقررہ مدت (مثلاَ تین یا پانچ سا ل) میں جدول کے مطابق واجب الادا ہوتی ہے ۔ کیا اس مکان کی اس قیمت کوزکواة کے مال میں سے اسی طرح منہا کیا جائے گا جس طرح قرض کی رقم کو منہا کیا جاتا ہے ؟ اس بارے میں تفصیلی وضاحت فرمادیں ۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 62412

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 235-235/B=3/1437-U سالانہ جتنی مقدار رقم آپ کو فلیٹ کی ادا کرنی ہے اس کو منہا کرکے اس سال بقیہ رقم کی زکاة آپ نکالیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند