• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 68818

    عنوان: ایسے پیسوں پر زکاة کا کیا حکم ہے جو کہ کسی شخص کو ادھار دیئے گئے ہیں اور وہ شخص گزشتہ دس سال سے رابطہ میں نہیں ہے؟ کیا اس کی زکاة ادا کرنی ہوگی یا نہیں؟

    سوال: ایسے پیسوں پر زکاة کا کیا حکم ہے جو کہ کسی شخص کو ادھار دیئے گئے ہیں اور وہ شخص گزشتہ دس سال سے رابطہ میں نہیں ہے؟ کیا اس کی زکاة ادا کرنی ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 68818

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 981-994/H=10/1437 اگر ان پیسوں کے ملنے سے بالکل مایوسی ہوگئی ہے تو اب ان پیسوں پر زکوة بھی واجب نہیں اگر دونوں احتمال ہوں کہ مل بھی سکتے ہیں اور نہیں بھی مل سکتے ہیں تو ایسی صورت میں زکوة کی ادائیگی کو موٴخر کر سکتے ہیں لیکن جب وہ پیسے ملیں گے تو گذشتہ سالوں کی زکوة بھی دینی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند