• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 13104

    عنوان:

    کیا صدقہ کا گوشت صدقہ کرنے والا بھی خود استعمال کرسکتا ہے؟

    سوال:

    کیا صدقہ کا گوشت صدقہ کرنے والا بھی خود استعمال کرسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 13104

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 822=639/ل

     

    اگر وہ نفلی صدقہ کا گوشت ہے تو اس کو صدقہ کرنے والا خود بھی کھاسکتا ہے، اور اگر صدقات واجبہ جیسے نذر وغیرہ کا گوشت ہے تو اس کو خود کھانا جائز نہیں۔ بہتر یہ ہے کہ صدقہ کے گوشت کی تفصیل لکھ کر معلوم کرلی جائے، اوراس کے مطابق عمل کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند