• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 22224

    عنوان:

    زید کے پاس زکاة کے لیے 5000000 / روپئے ہیں ، کیا وہ خالد کو پورے پیسے زکاة کی نیت سے دے سکتاہے تاکہ وہ شہر میں مکان اور دیگر ضروریات پوری کرسکے؟

    سوال:

    زید کے پاس زکاة کے لیے 5000000 / روپئے ہیں ، کیا وہ خالد کو پورے پیسے زکاة کی نیت سے دے سکتاہے تاکہ وہ شہر میں مکان اور دیگر ضروریات پوری کرسکے؟

    جواب نمبر: 22224

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 736=736-5/1431

    ایک فقیر کو زکاة کی اتنی بڑی رقم دینا جس سے وہ خود صاحب نصاب ہوجائے فقہاء نے اس کو مکروہ لکھا ہے، ہاں زید اگر زکاة کی رقم سے مکان خرید کر خالد مستحق زکاة کو دے کر مالک بنادے تو زید کی زکاة ادا ہوجائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند