• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 163054

    عنوان: لمبی مدت کے قرض میں زكات كس طرح ادا كی جائے

    سوال: ایک شخص کے پاس 1058400 روپے ہیں اور اس پر 900000 کا قرض ہے ، مگر اس قرض کو ادا کرنے میں ابھی ڈیڑھ سال کا وقت باقی ہے ، تو اب زکات کا کیا حکم ہوگا؟ بینوا توجروا

    جواب نمبر: 163054

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1132-982/D=10/1439

    نو لاکھ قرض کی رقم کم کرکے بقیہ ایک لاکھ اٹھاون ہزار چار سو روپے کی زکاة ادا کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند