• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 66691

    عنوان: اگر عورت امام ہو تو کیا عورتیں تراویح جماعت سے پڑھ سکتی ہیں؟

    سوال: عورتیں اگر رمضان میں تراویح جماعت کے ساتھ پڑھیں اور ان کی امامت بھی عورت ہی کرے اور وہ حافظہ بھی ہو تو کیا یہ درست ہے ؟ نیز اس کی اقتدا کرنے والی عورتیں اگر غیر حافظہ ہوں تو کیا اس سے کچھ فرق پڑتا ہے ؟ اور کتنی عورتوں کی جماعت بیک وقت درست ہے ؟ جزاکم اللہ خیرا..

    جواب نمبر: 66691

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 940-972/H=10/1437 عورتوں کی جماعت اس طرح کہ عورت ہی امام ہو مکروہ ہے خواہ اس کے پیچھے غیر حافظہ عورتیں تراویح پڑھیں تب بھی مکروہ ہی ہے اور چاہے جتنی عورتیں اقتداء کریں پھر بھی یہی حکم ہے کہ مکروہ ہے فتاوی شامی، فتاویٰ دارالعلوم نیز دیگر معتبر فتاویٰ سے اسی طرح ثابت ہے اگر دیگر مکانوں سے عورتیں آکر عورت کے پیچھے تراویح پڑھتی ہیں تو اس میں اور بھی بہت سے مفاسد و خرابیاں ہیں اس لیے ایسا کرنا ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند