• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 51579

    عنوان: اسلام میں کیسے برقعہ پہننا آنا ہے؟

    سوال: (۱) آج کل جو ہماری ماں بہنیں برقعے استعمال کرتی ہیں ان میں اکثر دیکھا جاتاہے کہ فیشن بھی شامل ہونے لگاہے، جیسے خوب چمک دمک کے ستارے موتی لگے ہوئے اور اکثر ماتھے کے اور سر کے بال بھی دکھائی پڑ جاتے ہیں ، ایسے برقعے کے بارے میں کیا وعید ہے؟ (۲) اسلام میں کیسے برقعہ پہننا آنا ہے؟

    جواب نمبر: 51579

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 832-698/B=6/1435-U (۱) عورتوں کے لیے ایسی چمک دمک اور ستارے موتی لگے ہوئے برقعہ اوڑھنا جس سے اس کی طرف لوگوں کی نگاہیں اٹھیں منع ہے۔ (۲) سادہ لباس، سادہ برقعہ پہن کر باہر نکلنا چاہیے ورنہ وہ گنہ گار ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند