معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 608435
عدت کے دوران پردے کا کیا حکم ہے؟
سوال : عورتوں کے لئے عام طور پر جو پردے کے احکام ہیں کیا عدت کے دوران اس میں کچھ اضافہ ہو جاتا ہے یا وہی احکام ہمیشہ کے لیے برابر ہیں؟ اکثر عورتیں عدت کے دوران بالکل کوناسنبھال لیتی ہیں پھر بعد میں کوئی پردہ نہیں۔
جواب نمبر: 608435
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 561-425/M=05/1443
عورتوں کا نامحرم مردوں سے ہر حال میں پردہ لازم ہے چاہے عورت عدت میں ہو یا نہ ہو، ایسا نہیں ہے کہ پردہ صرف دوران عدت واجب ہے یا عدت میں پردے کی الگ صورت ہے، بلکہ پردہ جس طرح عدت سے پہلے ہے اسی طرح عدت میں پردہ ہے۔ یہ جہالت ہے کہ عورتیں عدت میں پردے کا اس درجہ خیال کرتی ہیں کہ گھر کے اندر کھلے آسمان کے نیچے آنا بھی ممنوع سمجھتی ہیں اور عدت نہ ہوتو گھر کے باہر بھی بے پردہ نکلتی ہیں یہ طرز عمل غلط اور ناجائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند