• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 39078

    عنوان: عورتوں کے شرعی پردہ کے بارے میں

    سوال: عورتوں کے شرعی پردہ کے بارے میں پوچھنا ہے کہ ان کے ہاتھوں اور پاوں کو چھپانا ضروری ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 39078

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1473-1154/B=7/1433 چہرہ، ہاتھ اور پاوٴں کا پردہ نہیں ہے، مگر فتنے کے خوف کی وجہ سے ان سب کا چھپانا بھی ضروری ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند