• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 60243

    عنوان: میری بیوی کوآٹھ مہینے پندرہ دن کا حمل ہے تو وہ اس رمضان کے روزے کس طرح رکھے گی ؟ چھوٹے ہوئے روزے کی قضا اور کفارہ کا کیا حکم ہے؟

    سوال: میری بیوی کوآٹھ مہینے پندرہ دن کا حمل ہے تو وہ اس رمضان کے روزے کس طرح رکھے گی ؟ چھوٹے ہوئے روزے کی قضا اور کفارہ کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 60243

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1155-1117/L=9/1436-U اگر حاملہ عورت کو روزہ رکھنے کی صورت میں اپنی یا اپنے بچے کی مضرت کا اندیشہ ہو تو اس کے لیے روزہ نہ رکھنے کی گنجائش ہے، بعد میں وہ جب چاہے روزہ کی قضا کرلے، یعنی جتنے روزے چھوڑے ہوں ان کو رکھ لے، واضح رہے کہ ان روزوں کو لگاتار رکھنا ضروری نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند