• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 169285

    عنوان: كیا كوئی عورت اپنی ساس كے ساتھ نیوزی لینڈ سے پاكستان كا سفر بغیر محرم كے كرسكتی ہے؟

    سوال: کیا ایک عورت نیوزیلینڈ میں رہتی ہے اور پاکستان جانا چاہتی ہے ، کیا وہ ساس کے ساتھ بھائی کی شادی پر جا سکتی ہے جبکہ راستہ پر امن ہو اور شوہر کو ابھی نئی ملازمت ملی ہو اور سسر کا پھوڑا ہوا پڑا ہو اور کوئی محرم ساتھ نہیں ہے ۔

    جواب نمبر: 169285

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:749-667/L=7/1440

    اتنی لمبی مسافت کے لیے عورت کے ساتھ شوہر یا محرم کا ہونا ضروری ہے ،ساس کاساتھ ہونا کافی نہیں ؛اس لیے اگر اس عورت کے ساتھ اس کا شوہر یا کوئی اور محرم نہ ہو جس کے ساتھ وہ سفر کرسکے تو اس کا ساس کے ساتھ جانا جائز نہ ہوگا۔

    عن ابن عباس رضی اللہ عنہما، أنہ: سمع النبی صلی اللہ علیہ وسلم، یقول: ”لا یخلون رجل بامرأة، ولا تسافرن امرأة إلا ومعہا محرم“ (صحیح البخاری: ۱/۴۲۱، باب من اکتتب فی جیش فخرجت امرأتہ حاجة، أو کان لہ عذر، ہل یؤذن لہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند