• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 66087

    عنوان: جنسی مسائل درپیش ہے اور رشتہ ختم ہونے کے کگار پرہے، اس لیے اپنی ہی منی اپنی بیوی کی کوخ میں لیڈی ڈاکٹر سے مصنوعی طریقے سے ڈلوانا صحیح ہے؟براہ کرم، جواب دیں ۔

    سوال: جنسی مسائل درپیش ہے اور رشتہ ختم ہونے کے کگار پرہے، اس لیے اپنی ہی منی اپنی بیوی کی کوخ میں لیڈی ڈاکٹر سے مصنوعی طریقے سے ڈلوانا صحیح ہے؟براہ کرم، جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 66087

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 789-780/Sd=9/1437 مصنوعی طریقہ پر اپنی منی اپنی بیوی ہی کے رحم میں ڈلوانا شرعا ناجائز ہے،اس میں خلاف فطرت طریقہ اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ بلا ضرورت شرعی عورت کے ستر کو نامحرم مرد یا عورت کے سامنے کھولنا لازم آتا ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند