• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 602418

    عنوان:

    شادی کے بعد ڈاکٹر خاتون کاتخصصات کے لیے میکے میں رہنا کیسا ہے ؟

    سوال:

    شادی کے بعد ڈاکٹر خاتون کاspecialization تخصصات کے لیے میکے رہنا کیسا ہے ؟جبکہ خاوند دوسرے شہر میں ہو۔ اور میکہ اور سسرال ایک ہی شہر میں ہو۔ 1. جب خاوند بھی راضی ہو؟ 2 ۔ جب خاوند راضی نہ ہو؟ 3. جب سسرال والوں کو مسلہ نہ ہو؟ 4۔جب سسرال والوں کو مسلہ ہو؟ 5. جب خاوند سسرال میں رہنے کو کہے ؟ 6. جب خاوند بیوی پہ چھوڑ دے کہ جدھر مرضی رہ لو؟

    جواب نمبر: 602418

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 425-319/D=06/1442

     شادی کے بعد زوجین کو ایک دوسرے کے ساتھ رہنا ان کا حق ہے خواہ میکہ میں لڑکی رہے یا سسرال میں یا کسی علیحدہ مکان میں کسی شرعی یا ذاتی ضرورت کے تحت ایک دوسرے سے الگ رہیں تو بقدر ضرورت اس کی اجازت ہے؛ البتہ بیوی کو الگ رہنے میں شوہر کی اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔

    (۱) شوہر کی اجازت سے جائز ہے۔

    (۲) بغیر شوہر کی رضامندی کے جائز نہیں بشرطیکہ شوہر اپنے ساتھ رکھنے پر تیار ہو اگر ساتھ نہیں رکھتا تو میکے میں رہنے پر کیوں راضی نہیں ہے اور عورت کیا کہہ رہی ہے اس کی وضاحت ضروری ہے۔

    (۳) تا (۶) سسرال والوں سے مسئلہ ہونے نہ ہونے کی تفصیل سامنے آنا ضروری ہے نیز عورت کیا کہتی ہے؟ لہٰذا تفصیل ظاہر کرکے مقامی علماء سے مسئلہ سمجھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند