• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 30859

    عنوان: اگر عورت کمزور ہواور بچہ کی ولادت کو برداشت کرنے کی طاقت نہ ہویا اولاد کی پرورش کرنے کی طاقت نہ ہوتوکیاوہ شادی کے بعد پہلی اولاد ہونے سے کچھ دن رک سکتی ہے؟
    (۲ )اس صورت میں کیا شوہر کنڈوم کا استعمال کرسکتاہے؟

    سوال: اگر عورت کمزور ہواور بچہ کی ولادت کو برداشت کرنے کی طاقت نہ ہویا اولاد کی پرورش کرنے کی طاقت نہ ہوتوکیاوہ شادی کے بعد پہلی اولاد ہونے سے کچھ دن رک سکتی ہے؟
    (۲ )اس صورت میں کیا شوہر کنڈوم کا استعمال کرسکتاہے؟

    جواب نمبر: 30859

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):440=440-3/1432

    (۱) ایسی صورت حال میں کچھ دن احتیاط کرسکتی ہے۔
    (۲) مذکورہ صورت میں عارضی طور پر استعمال کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند