• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 42667

    عنوان: حمل سے بچنے كے لیے آپریشن كرانا

    سوال: اگر کسی عورت کے - بچے ہوگئے ہوں اور اسکے شوہر اور تمام سسرال والے آئندہ کوئی اولاد نہ چاہتے ہوں اور بار بار اُس کو اس بات پر زور دیں کہ تم آپریشن کرالو جس سے آئندہ کوئی بچہ نہ ہوسکے تو ایسی صورت حال میں اس کو کیا کرنا چاہیےء ؟ جب کہ وہ خود بھی بہت کمزور ہو چکی ہو اور صحت بھی گرگئی ہو؟

    جواب نمبر: 42667

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1799-649/L=1/1434 بچہ نہ ہونے کی غرض سے آپریشن کرانا جس سے ہمیشہ کے لیے قوتِ تولید ختم ہوجائے، جائز نہیں۔ البتہ اگر عورت کافی کمزور ہوچکی ہو تو عارضی طور پر ایسی تدبیر اختیار کرسکتے ہیں، جس سے استقرارِ حمل نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند