• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 42687

    عنوان: artificial jewellery

    سوال: مصنوعیزیوارت پہننا اور اسکا کاروبار کرنا جائز ہییا نہیں ؟کچھ عالموں سے سنا ہے کہ انگوٹھی نہیں پہن سکتے ؟باقی دوسرا زیور، ہار ، جھومکا وغیرہ پہن سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 42687

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1763-1763/M=2/1434 عورتیں مصنوعی زیورات پہن سکتی ہیں، البتہ سونے اور چاندی کے علاوہ دوسری دھات جیسے لوہا، پیتل وغیرہ کی انگوٹھی عورتوں کے لیے بھی مکروہ ہے، مصنوعی زیورات کا کاروبار جائز طریقے پر جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند