• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 55882

    عنوان: منکوحہ عورت کا ولی کون ہے؟ اور کیا کوئی عورت شریعت کے دائرے میں رہ کر شوہر کی اجازت کے بغیر نوکری کرسکتی ہے؟

    سوال: منکوحہ عورت کا ولی کون ہے؟ اور کیا کوئی عورت شریعت کے دائرے میں رہ کر شوہر کی اجازت کے بغیر نوکری کرسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 55882

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1873-1589/B=12/1435-U بالغہ ہونے کے بعد عورت خود مختار ہوتی ہے، اس کا کوئی ولی نہیں ہوتا۔ بغیر ولی کی اجازت کے وہ اپنا نکاح کرسکتی ہے، البتہ باپ کو ولایت ندب رہتی ہے، ویسے اس کا سرپرست اس کا باپ ہوتا ہے۔ اورعورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر نوکری نہیں کرسکتی ہے۔ منکوحہ ہونے کے بعد وہ اپنے شوہر کے تابع ہوکر چلے گی۔ اپنی مرضی کے مطابق نہیں چلے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند