• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 67231

    عنوان: انتقال ۸ فروری 2016، دن دو بجے ہوا اورتدفین ساڑھے گیارہ بجے رات ہوئی تو عدت کب پوری ہوگی؟

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ انتقال ۸ فروری 2016، دن دو بجے ہوا اورتدفین ساڑھے گیارہ بجے رات ہوئی تو عدت کب پوری ہوگی؟کیا ۸ فروری کو 130میں دن میں گنا جائے گا؟

    جواب نمبر: 67231

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1061-1084/N=10/1437 مسح علی الخفین اور مدت حیض وغیرہ کی طرح عدت میں بھی دن کے شمار میں گھنٹہ، منٹ سب کا اعتبار ہوتا ہے (مستفاد: احسن الفتاوی ۵: ۴۴۹، مطبوعہ: مکتبہ ایچ، ایم سعید، کراچی) ؛ اس لیے اگر کسی عورت کے شوہر کا انتقال ۸/ فروری ( مطابق ۲۸/ ربیع الثانی ۱۴۳۷ھ دوشنبہ) کو ہوا تو بیوہ کی عدت ۱۷/ جون (مطابق ۱۱/ رمضان ۱۴۳۷ھ ) بروز جمعہ بوقت دوبجے دن مکمل ہوگئی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند