• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 31887

    عنوان: گود لینا کیسا ہے؟

    سوال: اگر کسی شخص کے اولاد نہ ہوتی ہو تو کیا وہ کسی کا بچہ گود لے سکتا ہے شریعت اس بات کی اجازت دیتی ہے یا نیںن؟ (۲)بعض عورتیں اپنا بچہ اسپتال میں چھوڑ کر بھاگ جاتی ہیں نہ تو وہ اپنا نام بتاتی ہیں اور نہ اس کا جس سے وہ بچہ پیدا ہوا ہے اوراگر کبھی بتا بھی دیں تو وہ غلط بتاتی ہیں ایسے بچے کو گود لے کر ماں باپ کا نام کیا لکھا جائے گا؟ کیا گود لینے والا اس بچے کے ماں باپ کی جگہ اپنا نام لکھا سکتا ہے؟ اگر نہیں تو کیا کریں؟

    جواب نمبر: 31887

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 721=599-6/1432 (۱) جی ہاں کسی کے بچہ کو گود لینے کی اجازت ہے۔ (۲) ایسے بچے کو بھی گود لے سکتے ہیں، اور اس کی نسبت پکارنے کے لیے اصلی باپ کی جگہ اپنا نام لکھواسکتے ہیں لیکن وہ حقیقت میں اس کا بچہ نہ ہوگا، نہ بڑا ہونے پر وہ میراث پائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند