• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 114

    عنوان:

    کیا ایک عورت دوسری عورت کے سامنے اپنا ستر کھول سکتی ہے؟

    سوال:

    محترم المقام        السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

     کیا ایک عورت دوسری عورت کے سامنے اپنا ستر کھول سکتی ہے؟ قرآن یا حدیث کے حوالے سے جواب دیں۔ والسلام

    جواب نمبر: 114

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 113/ل=113/ل)

     

    ایک مسلمان عورت دوسری مسلمان عورت کے سامنے ناف سے لے کر گھٹنوں تک کے علاوہ ستر کھول سکتی ہے۔ البتہ بلاضرورت کھولنے سے احتیاط کرنی چاہیے: وتنظر المرأة المسلمة من المرأة کالرجل من الرجل وقیل کالرجل لمحرمہ والأول أصح۔ (الدر المختار مع الشامي: 9/533 ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند