• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 131002

    عنوان: 6 دن عادت، 7 دن آیا ،پھر 6 دن آیا تو؟

    سوال: ایک خاتون کو چھ یوم حیض کی عادت ہے , پہر ایک بار سات یوم آیا, اس کے بعد پہر چھ یوم آیا, تو اب اس کی نماز, اور اس سے ہمبستری کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 131002

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1239-1241/SN=2/1438

    صورتِ مسئولہ میں یہ خاتون احتیاطاً نماز تو ابھی سے پڑھے گی؛ البتہ اس کے ساتھ سات دن گزرنے سے پہلے ہمبستری جائز نہیں ہے بلکہ سات دن گزرنے کے بعد جائز ہے۔ (مستفاد از شامی: ۱/۴۸۹، ۴۹۰، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند