• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 68319

    عنوان: نکاح حلالہ میں اگر حمل رک جائے تو اسے ساقط کرنا کیسا ہے ؟

    سوال: اگر نکاح حلالہ میں حمل رک جائے تو اسے دوائی وغیرہ کے ذریعے ساقط کرنا کیسا ہے ؟ اور اس میں کتنے دن کی گنجائش ہے ؟

    جواب نمبر: 68319

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1195-1186/H=11/1437 (۱) بلا ضرورتِ شدیدہ ساقط کرانا مکروہ ہے اور اعضاء بن جانے اور بچہ میں جان پڑنے پر اسقاط کرانا حرام اور قتل نفس کے حکم میں ہے۔ (۲) اگر حمل رک جائے اور استقرارِ حمل پر چار ماہ گذرنے سے پہلے پہلے اسقاط کرادیا جائے تو صورتِ مسئولہ میں بھی وہی حکم ہے کہ جو 1کے تحت لکھ دیا گیا یعنی مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند