• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 165436

    عنوان: عورتوں کا ناپاکی میں گھر سے باہر نکلنا

    سوال: حضرت، ہمارے دوکمرے جس میں میں رہتا ہوں ا س میں باتھ روم نہیں ہے اور جو دوسرا کمرہ ہے اس میں باتھ روم ہے۔ لیکن ہم جب رات میں ہمبستری کرتے ہیں، غسل نہیں کرپاتے کیونکہ اس میں سب لوگ رہتے ہیں۔ اور میری جو بیٹی ۵/ سال کی ہے وہ صبح سات بجے اسکول جاتی ہے اور میری بیوی کو چھوڑنے جانا پڑتا ہے بلڈنگ گیٹ پر، وہ ناپاکی کی حالت میں جاسکتی ہے یا نہیں؟ رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 165436

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 38-41/D=2/1440

    ناپاکی کی حالت میں باہر جانے کی گنجائش ہے لیکن غسل میں بلاوجہ تاخیر کرنا برا ہے اور اس کی وجہ سے فجر کی نماز قضا کردینا اور برا ہے نیز اس کی عادت بنا لینا یعنی ہمیشہ ایسا کرنا سخت برا اور گناہ ہے لہٰذا رات ہی (قبل فجر) میں غسل کرنے کا کوئی راستہ نکالنے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند