• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 55933

    عنوان: کسب معاش

    سوال: کیا فرما تے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین درجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کے ایک مسلمان صاحب انگریزی ذریعہ تعلیم(انگریزی میڈیم) کا اسکول چلا تے تھے وہی مدرسہ کے انتظامی اور مالی امور کے ہر لحظ سے مالک و ذمّدار تھے ۔ مدرسہ میں ایک دو مردسین بھی تھے معلمات کی تعداد زیادہ تھی جن میں مسلم و غیرمسلم شادی شدہ اور غیر شادی شدہ سب تھے ۔ مدرسہ میں گوشے اور پردے کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ ان محرم خواتیں کے درمیان اس بے پردگی کے ماحول میں کام کرنا، کیا جائز تھا؟ اور اس مدرسہ سے جو آمدنی ہوئی وہ شرعی اعتبار سے کیا جائز تھی؟

    جواب نمبر: 55933

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 146-146/M=2/1436-U نامحرم خواتین سے پردہ لازم ہے، ذمہ دار پر واجب ہے کہ بے پردگی سے اجتناب کرے اور پردے کا نظم نہیں ہے تو اس کا نظم کرے، بے پردگی کے ساتھ کام کرنا درست نہیں ہے، لیکن آمدنی کا ذریعہ جائز ہو تو آمدنی ناجائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند