• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 19960

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام چہرہ کے پردہ کے متعلق کہ دوسرے اعضاء کی طرح اس کا بھی چھپانا ضروری ہے یا نہیں؟ اگر ضروری ہے تو کیوں ضروری ہے نص قطعی کی وجہ سے یا فتنہ کے سد باب کی وجہ سے؟ جو بھی صورت ہو مع حوالہ جات جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 19960

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 373=310-3/1431

    دونوں ہی وجہ سے یہ حکم ہے، تفسیر معارف القرآن میں سورہٴ احزاب کے آخری رکوع کی تفسیر نیز فتاویٰ رحیمیہ جلد اول میں مدلل مفصل اس کو لکھا گیا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند