• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 601539

    عنوان:

    مسجد میں کتنے منارے اور گنبد لگانے کی شرعی اجازت ہے ؟

    سوال:

    مسجد میں کتنے منارے اور گنبد لگانے کی شرعی اجازت ہے؟

    جواب نمبر: 601539

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:326-252/sn=5/1442

     منارے اور گنبد مسجد کا لازمی حصہ نہیں ہیں؛ البتہ مسجدکی وضع ایسی ہونی چاہئے جس سے لوگ بہ آسانی اندازہ لگاسکیں کہ یہ مسحد ہے ، اس مقصد سے اگر ایک دو منارے اور گنبد بنالئے جائیں تو کوئی حرج نہیں ہے ؛ لیکن اس کے لیے خصوصی طور پر چندہ کرلینا چاہئے ، موقوفہ مال اور عام چندے کی رقم استعمال نہ کرنی چاہئے ۔(دیکھیں: فتاوی محمودیہ،14/453،کتاب الوقف، باب احکام المساجد، مطبوعہ:ڈابھیل، گجرات)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند