• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 50390

    عنوان: ہماری مسجد میں مسجد کا برآمدہ صحن سے تقریباًدو فٹ اونچاہے ، پوچھنا یہ ہے کہ کیا اونچے صحن میں نمازپڑھنے والوں کے لیے سترا بن سکتاہے؟ یعنی صحن میں کوئی نماز پڑھ رہا ہو تو برآمدے سے اس کے سامنے سے گذرنا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: ہماری مسجد میں مسجد کا برآمدہ صحن سے تقریباًدو فٹ اونچاہے ، پوچھنا یہ ہے کہ کیا اونچے صحن میں نمازپڑھنے والوں کے لیے سترا بن سکتاہے؟ یعنی صحن میں کوئی نماز پڑھ رہا ہو تو برآمدے سے اس کے سامنے سے گذرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 50390

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 238-245/L=4/1435-U مصلی کے سامنے سے گذرنے کی صورت میں نمازی کے نصف اعلیٰ (اوپر والے آدھے حصے) کی محاذات ہوجاتی ہے تو ایسی صورت میں گذرنا مکروہ ہوگا۔ دو فٹ کی اونچائی اتنی نہیں ہے کہ اس سے گذرنے کی صورت میں نمازی کے نصف اعلیٰ کی محاذات لازم نہ آئے اس لیے اگر کوئی شخص صحن میں نماز ادا کررہا ہو تو برآمدے سے اس کے سامنے سے گذرنے کی اجات نہ ہوگی۔ وفي الزاد: أنہ یکرہ إذا حاذی نصفہ الأسفل النصف الأعلی من المصلّي کما إذا کان المار علی فرس (منحة الخالق: ۲/۳۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند