• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 15621

    عنوان:

    مرحوم کے ثواب کے لیے جو رقم دی جاتی ہے وہ صدقہ ہوگا یا عطیہ کہلائے گا، نیز اس رقم کو مسجد میں دینا کیسا ہے؟

    سوال:

    مرحوم کے ثواب کے لیے جو رقم دی جاتی ہے وہ صدقہ ہوگا یا عطیہ کہلائے گا، نیز اس رقم کو مسجد میں دینا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 15621

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1392=1392/1430/م

     

    مرحوم کے روزہ، نماز کے فدیہ کے طور پر جو رقم دی جاتی ہے، اس کو صدقہ واجبہ کہتے ہیں، اس کومسجد میں دینا درست نہیں، اور جو رقم وارث اپنی ملکیت سے محض اپنے مرحوم کے ثواب کے لیے دیتا ہے اس کو صدقہ نافلہ یا عطیہ دونوں کہہ سکتے ہیں، اس کو مسجد میں دینا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند